بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || خاتم الانبیاء(ص) ہیڈکوارٹر نے اعلان کیا ہے کہ امریکی فوجیوں پر کل بھی ایرنی مسلح افواج کے حملے جاری رہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ان حملوں کے دوران امارات کے شہر دبئی میں امریکی فوجیوں کے دو خفیہ ٹھکانوں کو میزائل - ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔
اس بیان کے مطابق، ان دو ٹھکانوں میں سے ایک میں 400 اور دوسرے میں 100 امریکی چھپ گئے تھے۔
بیان کے مطابق، ان دو حملوں میں امریکیوں کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا گوکہ امریکی بھی صہیونیوں کی طرح ہلاکتیں چھپانے پر اپنا پورا زور صرف کر رہے ہیں اور سینسرشپ کو ایک حکمت عملی کے طور پر نافذ کر رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ